پاکستانی اور کشمیری کربلا کا پیغام زندہ رکھیں، عمران خان


پاکستانی اور کشمیری کربلا کا پیغام زندہ رکھیں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم عاشور گزرگیا، پاکستانی اور کشمیری کربلا کا پیغام زندہ رکھیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ گزر گیا لیکن اب پاکستانی قوم اور بہادر کشمیری ظلم وجبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ظلم وجبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور گزر گیا، پاکستانی اور کشمیری کربلا کا پیغام زندہ رکھیں۔

یاد رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ روز بھی اپنے قوم سے مخاطب ہو کر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ کربلا کا عظیم معرکہ حق و باطل باور کراتا ہے کہ اسلام کی سربلندی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا، میرے نزدیک اسوائے حسین علیہ السلام کا پیغام ہر قلب سلیم کے لئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے حق پرقائم رہتے ہوئے سنت امام حسین علیہ السلام کوزندہ رکھا اور وادی کو کربلا کی طرح معرکہ حق و باطل کی مثال بنا دیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری