ٹرمپ کا گذشتہ 4 روز میں طالبان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا دعوی / طالبان اور دنیا بےخبر


ٹرمپ کا گذشتہ 4 روز میں طالبان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا دعوی / طالبان اور دنیا بےخبر

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون حملوں سے متعلق تقریب میں طالبان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا دعوی کیا ہے جس سے پوری دنیا اور خود طالبان بےخبر ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نائن الیون حملوں کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جس طرح گذشتہ 4 روز میں طالبان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے اسی سلسلے کو مزید جاری رکھا جائے گا۔ البتہ انہوں نے مذکورہ سخت کارروائی  کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔

پینٹا گون میں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی طاقت استعمال کریں گے جو امریکا نے پہلے کبھی استعمال نہیں کی ہوگی۔

انہوں نے اپنی بات بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں صرف جوہری طاقت کے حوالے سے بات نہیں کررہا ہوں، ان کے ساتھ وہ ہوگا جو انہوں نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغان جنگ کے حوالے سے طالبان کو بدترین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان خلاف اس قدر سخت کارروائی کریں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے تقریب میں افغان طالبان کو امن مذاکرات کی منسوخی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مزید سخت فوجی کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحہ، قطر میں ہونے والے مذاکرات کے نویں دور سے وابستہ تمام امیدیں چند گھنٹے قبل اس وقت دم توڑ گئی تھیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں اعلان کیا تھا کہ مذاکرات کا جاری عمل منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ انہوں نے کابل میں ہونے والے حملوں کو قراردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو سودے بازی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری