یمن اور سعودی عرب کی سرحد پرجھڑپیں، متعدد اہلکار ہلاک


یمن اور سعودی عرب کی سرحد پرجھڑپیں، متعدد اہلکار ہلاک

یمن اور سعودی عرب کی سرحدپر شدید جھڑپوں میں اتحادی افواج کے 8 اہلکار مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں یمنی فوج اور آل سعود کے اتحادی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم 8 کرایے کے فوجی ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی حکام نے 8 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے جیزان کے علاقے ''جبل قیس'' میں اتحادی افواج کے حملے کو پسپا کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کے روں ہفتے سعودی عرب کی سب بڑی تیل کمپنی پر دس سے زائد ڈرون حملے کئے تھے۔

یمنی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 57 لاکھ بیرل یومیہ خام تیل کی سپلائی متاثر ہوئی اور سعودی عرب کی پیداوار نصف رہ گئی ہے۔ اوپیک کے اگست میں جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب کی یومیہ خام تیل کی پیداوار 98 لاکھ بیرل ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری