نامعلوم ڈرون کی حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملے کی کوشش ناکام


نامعلوم ڈرون کی حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملے کی کوشش ناکام

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے ایک نامعلوم ڈرون طیارے کی حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکارعراقی رضاکارفورس کے کمانڈر کا کہناہے کہ ایک نامعلوم ڈرون طیارہ حشد الشعبی کے مرکز پرحملے کرنے کی کوشش کررہا تھا تاہم جوابی کارروائی کرنے پر واپس چلا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حشد الشعبی کے جوان دو ڈرون طیارے گراچکے ہیں۔

27 اگست کو صوبہ نینوا میں الحشد الشعبی کے مرکز کے قریب پرواز کرنے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نامعلوم ڈرون طیاروں نے الحشد الشعبی کے مرکز پر حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی اور ایک کو شہید کردیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری