امریکی اور سعودی الزامات پر ایران کا ردعمل سوئیزرلینڈ کے حوالے


امریکی اور سعودی الزامات پر ایران کا ردعمل سوئیزرلینڈ کے حوالے

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی اور سعودی الزامات کا جواب تہران میں سوئزرلینڈ کے سفارت کے حوالے کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی اور سعودی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تہران میں سوئزرلینڈ کے سفارت کو دیئے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ آرامکو کمپنی پر حملے میں اسلامی جمہوریہ ایران ملوث نہیں ہے۔ ایران پر لگائے جانے والے تمام ترالزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ تہران میں متعین سوئیزرلینڈ کا سفارت خانہ ایران میں امریکی مفادات کا محافظ ہے اور اسی طرح واشنگٹن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کا محافظ پاکستانی سفارت خانہ ہے۔

یاد رہے کہ یمن نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں 10 ڈرونز نے 15 تیل کے کنوﺅں کو نشانہ بنایا۔ ایران کی جانب سے تردید اور واقعے سے لاتعلقی کے اعلان کے باوجود امریکا بضد ہے کہ ان حملوں میں ایران براہ راست ملوث ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری