شام میں جنگ بندی پر امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات ناکام


شام میں جنگ بندی پر امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات ناکام

امریکہ نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں روس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا شکست سے دوچار ہونےکی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ''العالم'' کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن نے شام میں جنگ بندی کے لئے روس کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کی خبر دیتے ہوئے روس پر الزام عائد کیاہے کہ مذاکرات روس کی وجہ سے ہی ناکام ہوئے ہیں۔

واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس کے ساتھ شام میں جنگ بندی کے موضوع پر ہونے والے مذاکرات شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا تھا کہ امریکہ شام میں جنگ بندی کے لئے روس سے مذاکرات کرے گا، اوباما نے اس نے مسئلے کے انتہائی پیچیدگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک دن رات اسی موضوع پر کام کررہے ہیں۔

دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ عنقریب شام میں جنگ بندی کا اعلان کیا جائےگا تاہم چند گھنٹوں کے بعد مذاکرات کے ناکام ہونے کی خبر دی گئی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے بعض مسائل کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کی مذاکراتی ٹیمیں مشاورت کے لئے واپس ہوگئے ہیں۔

امریکہ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لورووف سے شام کے مسئلے پر چین کے شہر ھینگ ژو میں دوبارہ ملاقات ہوگی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری