عرب ذرائع ابلاغ کا امام خامنہ ای کے حجاج کرام کے نام اہم پیغام پر رد عمل
حج کے عظیم اجتماع کےآغاز اور مکہ کے دو سانحوں میں حاجیوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حج کے پیغام کا لبنان، مصر، شام اور عراق سمیت عرب ممالک کے پرنٹ، الکٹرانک میڈیا اور سائبر اسپیس میں بڑے پیمانے پر رد عمل سامنے آیا ہے.
خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، علاقائی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور انٹرنیٹ پر اخبارات اور نیوز ایجنسیوں کی سائٹس نے بڑی تیزی سے تمام یا پیغام کے کچھ حصوں کو منعکس کیا ہے اور خاص طور پر سانحہ منیٰ کو وجود میں لانے سے متعلق سعودی کردار کے بارے میں سپریم لیڈر کے انکشافات کو منعکس اور نشر کیا ہے.
عربی زبان کی ویب سائٹ العھد نے اس عنوان کے تحت کہ (صیہونیوں اور امریکہ کے مقابل سعودی عرب کا رویہ مسلم دنیا کے لئے رسوائی کا باعث ہے)، رہبر انقلاب کے سانحہ منیٰ اور مسجد الحرام میں ایک کرین کے گرنے جیسے دو تباہ کن حادثات کے بارے سعودی عرب کے رویے کی مذمت کو منعکس کیا ہے۔
العہد ویب سائٹ نےمکمل طور پر پیغام کے متن کو شائع کیا ہے اور لکھا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےدنیا بھر کے تمام مسلمانوں پر زور دیا ہے اور فرمایا ہے کہ خدا کے مہانوں کے ساتھ سعودی عرب کے ظالم حکمرانوں کے رویے کی وجہ سے حرمین شریفین اور حج کو منظم کرنے کے لئے بنیادی سوچ کی ضرورت ہے اور اس معاملے میں کوتاہی امت اسلامی کے مستقبل کو زیادہ سے زیادہ مشکلات سے دوچار کرے گی.
"عربی21'' نامی ویب سائٹ نے اس عنوان کو منتخب کر کے کہ سعودی حکمران خدا ناشناس ہیں اور وہ حاجیوں کو قتل کرتے ہیں، پیغام کےکچھ حصوں کو منعکس کیا ہے جس میں تاکید کی گئی ہے کہ بےدین اور بے ضمیرحکمرانوں نے منیٰ کا ہولناک سانحہ وجود میں لایا اور خادمین حرمین کے نام سے اللہ کے پرامن حرم کی حریم کو پامال کیا اور خدائے رحمان کے مہمانوں کو عید کے دن منیٰ کے مقام پر اور اس سے پہلے مسجد الحرام میں قربان کردیا، ابھی تک حجّ کے سیاسی عمل نہ ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں اور دوسروں پر ان عظیم گناہوں کا الزام لگا رہے ہیں جن کا ارتکاب انھوں نے خود کیا ہے یا پھر ان جرائم کے اسباب انھوں نے خود ہی فراہم کئے ہیں اور برعکس دوسروں کو مورد الزام ٹھراتے ہیں۔
سائٹ رای الیوم نے لکھا ہے کہ سانحہ منیٰ کی برسی کے موقع پر آیت اللہ علی خامنہ ای مسلم دنیا کو ایک پیغام میں حرمین شریفین کے انتظام میں تبدیلی کے خواہان ہوئے ہیں اور سعودی کو شجرہ ملعونہ قرار دیا ہے اور ان کے اللہ کی راہ میں رکاوٹ بننے اور اللہ کے پرامن گھر کوایک خطرناک مکان میں تبدیل کرنے کی مذمت کی ہے۔
المنار ٹی وی نے بھی سپریم لیڈر کے صیہونیوں اور امریکہ کےمقابلے میں سعودی رویے کو شرمناک قرار دینے اور سعودی حکمرانوں کی فتنہ انگیزیوں کے بارے میں انکشافات کو اجاگر کیا ہے اور پیغام کے تمام حصوں کو نشر کیا ہے۔
المنار ویب سائٹ میں بھی لکھا گیا ہے کہ سعودی حکام کی نوکر اور کٹھ پتلی حکومتوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داری اور ضمیر بھی ان کو جھوٹ بولنے اور پھیلانے سے نہ روک سکے۔ اس سال ایرانیوں کوحج کی سعادت سے محروم رکھنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کو ہی قصوروار ٹھہرانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں.
دیگر لبنانی سیٹلائٹ چینلز جیسےالمیادین اور الجدید نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کےپیغام کے مختلف حصوں کو نشرکیا.
سفیر اخبار کی ویب سائٹ نے رہبر معظم کے پیغام کے کچھ حصوں کو نقل کرنے کے بعد لکھا ہے: رہبرانقلاب نے سعودیوں کےحجاج کرام کے ساتھ ظالمانہ سلوک پر زبردست تنقید کر تے ہوئے جہان اسلام سے حج کے بحران کے حل اور حرمین شریفین کے انتظامات کے حوالے سےایک اساسی فکر اور سوچ پر زور دیا ہے۔
اخبار النہارجس کی پالیسی جو امریکی نقطہ نظر کے قریب ہے، نے بھی سفیر ویب سائٹ کی طرح لکھا ہے کہ رہبر اعلیٰ آیت الله خامنه ای نے جہان اسلام کو مناسک حج کی ادائیگی کے بحران کے حل کے لئے اساسی فکر کرنے کو کہا ہے۔
نیوز ویب سائٹ لبنان 24 نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کو منعکس کیا ہے۔
اسی طرح عراقی خبر رساں اداروں اور ویب سائٹوں نے بھی فوری طور پر پیغام کے مکمل عربی متن کو نشر کر دیا ہے۔
نیوزایجنسی "المسئلہ" نے پیغام کے کچھ حوالہ جات جو سعودی حکمرانوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں،کو بہت اہمیت دی ہے اور لکھا ہے کہ رہبر انقلاب نے حجاج بیت اللہ الحرام اور جھان اسلام کے نام ایک اہم پیغام میں فرمایا ہے: منیٰ سانحے کے مجروحین کوسعودی عرب نے حادثے کی میتوں کے ساتھ انڈور مقام پر منتقل کردیا اور اس طرح ان سب کو زبردستی مارڈالا ہے.
نیوز ویب سائٹ بابل 24 نے اسی سلسلے میں لکھا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے مناسک حج کی منیجمنٹ کے بارے میں سعودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور اسلامی دنیا کو چاہئے کہ حج کے نظام کو چلانے کے سلسلے میں چارہ اندیشی کرے اور زور دیا ہے کہ سعودی عرب کا حج کے انعقاد میں حجاج کرام کے ساتھ رویہ ظالمانہ ہے۔
ٹیلی ویژن نیٹ ورک الاتجاہ سے وابستہ ویب سائٹ الاتجاه کتائب حزب اللہ عراق نے بھی رہبر معظم کے اہم پیغام کا سارا متن نشر کیا ہے۔
انصاراللہ یمن کی نیوز ایجنسی المیسرہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے وابستہ نیوز ویب سائٹ المیسرہ نے رہبر معظم کے پیغام کے سب سے اہم اقتباسات کو درجہ بندی کر کے نشر کیا ہے۔
المیسرہ نے رہبر انقلاب کے پیغام کے ایک اس اقتباس کا ذکر کیا ہے کہ سعودی عرب کے صیہونی حکومت اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ رابطے جھان اسلام کے لئےشرمناک ہیں.