حلب کے جنوبی مضافات میں شامی فوج کی پیش قدمی/ 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک


حلب کے جنوبی مضافات میں شامی فوج کی پیش قدمی/ 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خان طومان شہر کے اہم گوداموں پر قبضہ کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے خان طومان کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرکے دہشت گردوں کو راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

واضح رہےکہ دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

شامی جنگی جہازوں نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب شہر کے مشرقی مضافات میں دہشت گردوں کی دو بکتربند گاڑیوں سمیت ایک موٹرسائکل کو تباہ کیا گیا ہے، اس کارروائی میں 15 سے زائد دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

شامی جنگی جہازوں نے حلب کے شمالی علاقوں''بیانون''، ''حیان''، ''عندان''، اور مغرب میں المنصورہ الراشیدین 4 میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف دہشت گردوں کے مارٹر حملوں میں 6 عام شہری جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ''معردس'' کے غربی علاقوں اور ''خطاب''  کے شمال میں واقع ''بطیش'' اور ''حما'' پر قبضہ کیا ہے جبکہ ان جھڑپوں میں کم سے کم 70 دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔

شامی فوج نے ''معان'' اور '' کراح'' نامی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کردیا ہے اس دفاعی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 3 ٹینک، کئی بکتربند گاڑیاں اور 30 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری