شامی فوج کا درعا کےجنوبی شہروں کی جانب عنقریب شروع ہونے والا آپریشن/ تصویری رپورٹ


ایک آرمی فیلڈ افسر نے شام کے صوبے درعا کے جنوبی شہروں میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف عنقریب شروع ہونے والی فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

دمشق سے تسنیم نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو ایک فیلڈ افسر نے بتایا ہے کہ شام کی فوج جلد ہی شہر ابطع، داعل اور عتمان کی طرف درعا کے جنوب کی جانب ایک فوجی کارروائی کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے اضافہ کیا کہ شامی فوج دو شہروں بصرالحریر اور نوی کو ملانے والی شاہراہ کی جانب پیشقدمی کرے گی جو درعا میں دہشت گردوں کا اہم ٹھکانہ اور مرکز ہے۔

اس فیلڈ آفسر نے نے مزید بتایا کہ شامی فورسز نے درعا کے مضافات میں المہجورہ ایئر ڈیفنس بیس کی آزادی کے ساتھ ساتھ ابطع شہر کے جنوب کی جانب 10 کلومیٹر علاقے کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے جو کہ شامی فورسسز کی ملک کے جنوب میں بہت بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔

ایئر ڈیفنس بیس کی آذادی نہایت اسٹریٹجک اہمیت کیا حامل ہے کیونکہ اس ایئر بیس کی آزادی کی وجہ سے ابطع اور داعل میں موجود دہشت گرد گروہوں کے لئے امدادی ہائی وے شامی فوج کے نشانے پر ہے اور دوسری طرف بین الاقوامی ہائی وے دمشق - درعا بھی اسی جگہ پر واقع ہے اس لئے شامی فوج کے وہاں ہونے سے دمشق کی سیکیورٹی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
 جیساکہ دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ شامی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے تمام تر سہولیات کو بروئے کار لائے لیکن ابھی تک اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائے ہیں اور اس وجہ سے اپنے درجنوں دہشت گردوں کو ہاتھ سے دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دہشت گردوں کے درجنوں گاڑیاں بھی اسی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ان گروہوں کے درمیان اندرونی اختلافات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔