مصر میں کشتی کو حادثہ، 43 افراد ڈوب گئے
مصر کے شمالی ساحل کے قریب بحیرۂ روم میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مصر میں کشتی کے سمندر میں ڈوب جانے سے 43 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ واقعہ مصر کے شمالی ساحل سے تقریبا 12 کلو میٹر دور بحیرۂ روم میں پیش آیا۔
تاہم مصری حکام کے مطابق، ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے کہ کشتی کہاں جارہی تھی۔
ذرائعنے بتایا ہے کہ کشتی میں 600 پناہ گزین سوار تھے۔
ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ 163 افراد کو امدادی کارروائی کرکے بچا لیا گیا ہے۔