سعودی حکومت نے سانحہ منیٰ سے متعلق ساری اطلاعات و معلومات اپنی سرکاری ویب سائٹ سے حذف کردیں


سعودی حکومت نے سانحہ منیٰ سے متعلق ساری اطلاعات و معلومات اپنی سرکاری ویب سائٹ سے حذف کردیں

سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے 7 ہزار 480 حجاج میں سے جتنوں کی بھی معلومات سعودی وزارت صحت کی ویب پر تھی، وہاں سے حذف کردی گئی ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، سانحہ منیٰ کے ایک سال گذرجانے کے بعد سعودی حکومت نے اس افسوسناک اور ہولناک سانحے کے سبھی شہدا کے بارے میں معلومات کو سعودی وزارت صحت کی ویب ساٹ سے ہٹا دیا ہے۔

شعیت نیوز نے اطلاع دی ہے کہ سانحے منیٰ پر خبر دینے متعلق سعودی عرب کے سبھی ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد تھیں اور آل سعود حکومت نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والوں کی تعداد صرف 769 بتائی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد اس وقت بھی 4 ہزار 173 بتائی تھی۔

بعض ایرانی حکام نے اسی وقت سعودی عرب کے سردخانوں میں جا کر سانحہ منیٰ کے شہدا کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ بتائی تھی۔

اب اس سانحے کو ایک سال گذر جانے کے بعد سعودی عرب کی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے بارے میں کوئی بھی خبر نہیں ہے اور اس سلسلے میں ساری تفصیلات کو حذف کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس حج کے دوران منیٰ میں رمی جمرات کرتے ہوئے سعودی حکومت کی نااہلی کی بنا پر 7 ہزار سے زائد حاجی شہید ہوگئے تھے جن میں 465 حاجی ایرانی تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری