نائیجیرین حکام شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کے علاج کی اجازت تک نہیں دیتے


ایران میں نائیجیرین طلاب کے نمائندے نے کہا ہے کہ نائجیریا کے ڈاکٹر شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کے عدم علاج اور ان کے جسم میں باقی گولیوں کو نکالنے سے ناتوان ہیں جبکہ حکام ان کے علاج کی اجازت نہیں دے رہے.

ایران میں نائیجیرین طلاب کے نمائندے شیخ محمد الشعیب نے خبر رساں ادارے تسنیم کو انٹرویو دیتے ہوئے نائیجیریا میں شیعہ رہنما شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی حالت کو انتہائی بحرانی قرار دیتے ہوئے بتایا: کچھ مدت سے ہمارے پاس شیخ زکزاکی کی صحت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اس لئے کہ خاندان اور رشتہ داروں کو ان سے ملنےکی اجازت ہی نہیں ملتی۔ شیخ کی جانب سے آخری خبر یہ ہے کہ ان کی ایک آنکھ کو جو شدید چوٹ لگی تھی اس میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے جبکہ اس سلسلے میں کوئی نئی معلومات ہمیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔

الشعیب کا کہنا تھا: میں نائیجیریا کے شیعوں کی صورتحال کے بارے میں کہنا چاہوں گا کہ مسجد و امام بارگاہ اور شیخ زکزاکی کے گھر پر فوج کے حملے کے واقعے میں شیخ کے ساتھ جیل جانے والے افراد بھی ابھی تک قید ہیں جبکہ صرف چند ایک افراد جن کی جسمانی حالت صحیح نہیں تھی، آزاد ہو گئے ہیں۔

شیخ زکزاکی کی اہلیہ کے زخموں کے علاج سے نائیجیرین ڈاکٹر ناتوان

الشعیب نے شیخ زکزاکی کی اہلیہ جو خود شیخ کے ساتھ زخمی اور قیدی بنی تھیں، کی صحت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیخ کی اہلیہ شدید زخموں کے باوجود ابھی تک جیل میں ہیں۔ ان کو متعدد گولیاں لگی ہیں اور ملک کے ڈاکٹرز ان کے جسم سے ساری گولیاں نہیں نکال سکے ہیں جس کی وجہ سے وہ نہایت کمزور ہو گئی ہیں۔

نائیجیرین طلبہ نے مزید کہا: حکام شیخ اور ان کی اہلیہ کو  بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دے رہے جو کہ انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور شہری حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

نائیجیریا اسلامی تحریک نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں

نائیجیریا اسلامی تحریک نے اپنی حکومت کے ظلم اور بربریت کے خلاف اور قیدیوں کی حمایت میں مختلف شہروں میں ریلیوں کا انعقاد کیا ہے۔ یہاں تک کہ شیخ زکزاکی کی غیر موجودگی میں بھی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ایک رہنما کو نامزد کیا ہے اور اسلامی تحریک اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک کے مختلف شہروں میں نمائندے ہیں جو مختلف معاملات کو بروقت مٹاتے ہیں۔

نائیجیریا کے دارالحکومت "ابوجا" میں شیخ زکزاکی کے حامیوں پر دھاوا

شیخ محمد الشعیب نے بتایا کہ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں نائیجیرین سیکورٹی فورسز نے لوگوں کے ایک پرامن مظاہرے پر دھاوا بول دیا۔ آنسو گیس فائر کئے اور ریلی میں شریک خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نےآخر میں اس بات پر زور دیا کہ نائیجیریا اسلامی تحریک اپنی مذہبی سرگرمیوں اور رسومات کو آخر تک جاری رکھے گی۔