پاکستان کے ساتھ اگلے سال بھی فوجی مشقیں کریں گے، روس


روسی فوج کے سربراہ نے پاکستان فوج کے ساتھ اگلے سال بھی فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، روسی فوج کے سربراہ نے اس سال کی طرح اگلے سال بھی پاک فوج کے ساتھ فوجی مشقیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق، روسی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2017 میں ایک بار پھر روسی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ جنگیں مشقوں میں حصہ لیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارت اور منگولیا کے ساتھ بھی فوجی مشقیں کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوج ان دنوں فوجی مشقوں کے لئے پاکستان میں موجود ہیں جو 24 ستمبر سے10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

ان مشترکہ جنگی مشقوں کو دوستی 2016 کا نام دیا گیا ہے۔

اڑی حملے کے بعد بھارت نے بہت زور لگایا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ فوجی جنگیں منسوخ کر دے لیکن روس نے بھارت کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مشترکہ جنگی مشقیں کرنے پاکستان پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل نے یہاں تک خبر دے دی تھی کہ بھارت کے دباو میں آ کر روس نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ جنگی مشقیں منسوخ کردی ہیں لیکن تمام تر منفی پراپیگنڈے کے باوجود روسی فوجی دستے نہ صرف جنگی مشقوں کے لئے پاکستان پہنچ گئے بلکہ ان مشقوں سے اس قدر مطمئین ہیں کہ تازہ ترین خبروں کے مطابق، آئندہ سال بھی پاکستان کے ساتھ جنگی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔