ایران کی یمنی شہریوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملےکی سختی سے مذمت


ایران کی یمنی شہریوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملےکی سختی سے مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صنعا میں سعودی جنگی طیاروں کی عام شہریوں پر بمباری کی سختی سے مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کےمطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی جنگی طیاروں کی صنعا میں فاتحہ خوانی کی تقریب پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں سینکڑوں معصوم اور نہتے یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

بہرام قاسمی نے انسانیت کے خلاف سنگین جرم کی مذمت کرتے ہوئے اس المناک سانحے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی اتحادی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں عزاداری اور فاتحہ خوانی کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کرکے 700 افراد کو خاک وخوں میں غلطاں کیا ہے جن میں اب تک 144 افراد شہید اور باقی شدید زخمی ہیں۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے حملے میں شدید زخمی ہونے والوں کی حالت نازک بتاتے ہوئے شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری