قاتلوں کے تیز دھار تلواروں پر بے گناہوں کا خون جیت جائے گا


قاتلوں کے تیز دھار تلواروں پر بے گناہوں کا خون جیت جائے گا

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا یمنی دارالحکومت صنعا میں جاری فاتحہ خوانی کی مجلس کے دوران سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا، سعودی عرب کا اس قسم کے جرائم میں مرتکب ہونا غیر متوقع نہیں ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حضرت جحۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے یمنی نہتے عوام پر وحشیانہ حملے عالمی طاقتوں کو ذلیل و رسوا کردیں گے۔

سید حسن کا مزید کہنا ہے کہ یمن کی صبور اور غیور ملت دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا کر ضرور کامیاب ہوجائے گی۔

امریکہ اور صیہونی حکومت کی سیاست جنگ اور لڑائی کے سوا کچھ نہیں ہے ہمیں ان فسادیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا، سعودی عرب کا تیل، پیسہ، سیاست اور اس ملک کی تمام سروسز امریکہ کی خدمت میں ہمہ وقت تیار ہوتی ہیں۔

نصراللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ مقابلہ کرنا اپنا فریضہ سمجھنا چاہئے کیونکہ اس نے ہماری زمینوں اور معادن پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے اور خطے میں نہتے مسلمانوں کی حرمت شکنی اور خون خرابے کا ذمہ دار ہے۔

حسن نصراللہ کا اسرائیل کو ام الفساد قرار دیتےہوئے کہنا تھا، جو لوگ شدت پسندی اور فساد فی الارض کے خلاف لڑنے کا ڈھونگ مچا رہے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کی کوئی لڑائی نہیں کرتے، ان کی مثال ایسی ہے جو والدین کو آزاد چھوڑ کر بچوں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہوں۔

نصراللہ کا یمنی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا، کامیابی آپ کی مقدر ہے، آپ نے ضرور سرخرو ہونا ہے۔ مظلوم نہتے یمنی عوام کا خون، دشمن کے درندہ، وحشی، خون آشام، تیز دھار تلواروں پر جیت کر اسے ضرور رسوا کردے گا۔

انہوں نے سعودی سیاست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، سعودی عرب نے  امریکہ سے عربوں  ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدا ہے اور وہی اسلحہ مسلم ممالک میں مسلمانوں کے خلاف  استعمال ہو رہا ہے جس کا منافع امریکی خزانوں میں جمع ہورہا ہے۔

سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کا نوکر ہے جو امریکہ کہتا ہے اسی پر بغیر کسی چون و چرا کے عمل کرتا ہے۔

ہم نے اسرائیل اور اس کے اتحادی تکفیریوں سے مقابلہ کرکے جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری