یمن میں ہونے والے خونی حملوں میں امریکہ برابر کا شریک ہے، ایڈمرل شمخانی


یمن میں ہونے والے خونی حملوں میں امریکہ برابر کا شریک ہے، ایڈمرل شمخانی

اسلامی جمہوری ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے یمن پر کئے گئے خونی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملوں میں امریکہ برابر کا شریک ہے کیونکہ سعودی عرب کی جانب سے استعمال کیا گیا اسلحہ امریکہ کا ہی دیا ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ایڈمرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارت کی جنگی کشتی انصاراللہ سے وابستہ یمنی فوج کے ایک میزائل حملے میں اس ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے پر منہدم کی گئی تھی۔

علی شمخانی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے کئے گئے حملوں میں استعمال ہونے والے تمام میزائل امریکہ کے ہی دئے ہوئے ہیں لہٰذا امریکہ یمن کے نہتے عوام پر ہونے والے مظالم میں برابر کا شریک ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی جنگی طیاروں نے فاتحہ خوانی اور عزاداری کی مجلس پر فضائی حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو شہید اور سینکڑوں کو شدید زخمی کردیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری