بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ متعصبانہ اور مخاصمانہ سلوک روا رکھا جاتا ہے


بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ متعصبانہ اور مخاصمانہ سلوک روا رکھا جاتا ہے

گزشتہ ماہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ تیسرے ساوتھ ایشین کراٹے چمپیئن شپ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ متعصبانہ اور مخاصمانہ سلوک روا رکھا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کو انٹرویو دیتے ہوئے گزشتہ ماہ بھارت میں منعقدہ تیسرے ساوتھ ایشین کراٹے چمپیئن شپ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی اسرارالحق نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ متعصبانہ اور مخاصمانہ سلوک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مقابلوں میں بھارتی ریفریز بٹھائے گئے جو سراسر گیم رولز کی خلاف وزری تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن مقابلوں میں بھارتی ریفریز شریک تھے، ان میں کوئی پاکستانی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

اسرار الحق نے تسنیم نیوز کوبتایا کہ کھیل کے دوران باربار بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور فوج کے اہلکار پاکستانی کھلاڑیوں کو ہراساں کرتے رہے تاہم ان تمام تر مشکلات کے باوجود مجموعی طور پر تیسرے ساوتھ ایشین کراٹے چمپیئن شپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے تین گولڈ میڈلز، آٹھ سلور میڈلز اور آٹھ برونز میڈلز حاصل کئے۔

اسرار الحق نے تین سلور اور ایک برونز میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

مقابلوں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بھوٹان، مالدیپ، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں نے شرکت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری