یمنی فوج نے زلزال-3 میزائل سے سعودی فوجی مرکز کو نشانہ بنایا


سعودی اتحاد کی جانب سے جاری جارحانہ حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے سعودی فوجی مرکز کو زلزال-3 میزائل سے ہدف قرار دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم نے العھد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کی جانب سے جاری جارحانہ حملوں کے ردعمل میں ان کے یلغار کو روکنے کے لئے عسیر کے علاقے میں علب درگاہ کے پیچھے سعودی فوجی مرکز پر زلزال-3 میزائل داغے ہیں۔

دوسری جانب، یمن میں سعودی اتحاد کے دسیوں دہشت گردوں کو لے جانے والی ایک گاڑی نجران علاقے میں یمنی فوج کے راکٹ حملے کے نتیجے میں منہدم ہوگئی ہے۔