ایران کے جدید ترین میزائل"خرمشہر" کی رونمائی، تصاویر


ایران نے جدید ترین خرمشہرنامی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کی ایک پریڈ کے دوران جدید ترین خرمشہر نامی میزائل کی رونمائی کی گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی جانب سے مسلط کی جانے والی آٹھ سالہ جنگ کی 37ویں سالگرہ کے موقع پردو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے  'خُرمشہر' نامی بیلسٹک میزائل متعارف کرادیا ہے۔

بیلسٹک میزائل کی رونمائی سے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئیں  ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے رواں سال جون کے مہینے میں ذوالفقار نامی جدیدترین اسلحے کی رونمائی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس اسلحہ کو بنانے میں کسی غیر ملکی سامان کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اور اس پر آنے والا خرچہ بھی نہایت کم ہے۔

ذوالفقار 400 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر اس کے ساتھ آپٹکس استعمال کی جائے تو اس کی صلاحیت بڑھ کر 800 کلو میٹر تک ہو جاتی ہے۔

اس اسلحہ کی نمائش وزارت دفاع کی طرف سے کی گئی تھی جسے مستقبل قریب میں آزمائشی مراحل سے گزارا جائے گا۔

خرمشہر میزائل کی تصاویر ملاحظہ کیجئے