فاٹا انضمام کے مخالف عناصر ہمیں غلام رکھنا چاہتے ہیں/ پوری دنیا کے دہشتگردوں کا فاٹا میں قیام پاکستان کی بدنامی کا باعث + ویڈیو


فاٹا سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب ہم نے تحریک فاٹا اصلاحات کا آغاز کیا تو اس وقت کوئی نہیں جانتا تھا کہ فاٹا کا موجودہ اسٹیٹس پورے خطے اور مسلم امہ کے لیے نقصان دہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کو انٹرویو دیتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ جب ہم نے تحریک فاٹا اصلاحات کا آغاز کیا تو اس وقت کوئی نہیں جانتا تھا کہ فاٹا کا موجودہ اسٹیٹس پورے خطے اور مسلم امہ کے لیے نقصان دہ ہے، فاٹا انضمام کے ذریعے ہمارے نسلیں غلامی سے آزاد ہونگیں، جو لوگ ہمیں غلام رکھنا چاہتے ہیں وہ فاٹا انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں، حکومت کو ہم نے تین آپشن دیئے، ایک ایگزیکٹو لیجیس لیٹو کونسل، دوسرا الگ صوبہ اور تیسرا انضمام کا۔ ہم وہی اسٹیٹس قبول کرنے کے لئے تیار ہیں جس کے ذریعے ریاست مضبوط ہو۔ ریاست نے انضمام کا آپش مانا۔ انضمام سے ہمارا صوبہ مضبوط ہوگا اور کے پی میں خوشحالی آئے گی۔ فاٹا کا امن ملک کا امن ہے۔ فاٹا میں انڈسٹری نہ ہونے کے برابر ہے جس وجہ سے انویسٹمنٹ نہیں ہو پاتی۔ پوری دنیا سے دہشت گرد فاٹا میں آکر رہتے ہیں، جس کے باعث ملک بدنام ہوتا ہے۔ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے تاکہ سی پیک کامیابی سے ہمکنار سکے۔