اسلامی نظریاتی کونسل نے کفر اور قتل کے فتوے دینے والوں کو سخت سزاکی سفارش کردی


اسلامی نظریاتی کونسل نے کفر اور قتل کے فتوے دینے والوں کو سخت سزاکی سفارش کردی

پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل نے قتل اور کفر کے فتوؤں پرسزا بڑھانے کی سفارش کر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل نے قتل اور کفر کے فتوے مسترد کرتے ہوئے ایسا کرنے والے کی سزا بڑھانے کی سفارش کی ہے جبکہ حکومت نے سودی نظام کے بتدریج خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان خصوصی طورپر شریک ہوئے ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کونسل نے کفر اور قتل کے فتوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ایسا کرنے والے کی سزا بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

سود سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے میں بلاسود بینکاری کو فروغ دینے کی کوشش کرے گی، مگر اس کی منزل سود کا مکمل خاتمہ ہے۔

واضح رہے کہ مملکت خداداد میں تکفیری تنظمیں امریکا اور اسرائیل کی خشنودی کے لئے اسلامی فرقوں کے خلاف کفر اور قتل کے فتوے دیتے رہتے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری