لیورپول یونیفارم کا ریکارڈ ساز معاہدہ کرے گا


انگلش کلب لیورپول جرمنی کی مشہور اسپورٹس کمپنی کے ساتھ ٹیم کی یونیفارم کے حوالے سے ریکارڈ ساز معاہدہ کرنے والا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اگر یہ معاہدہ ہوگیا تو مانچسٹر یونائیٹڈ کا75ملین پونڈ سالانہ کے معاہدے کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

انگلش کلب اس وقت امریکی کمپنی سے معاہدہ کئے ہوئے ہے تاہم 2020-21ءکے سیزن کے لئے جرمن کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔

امریکی کمپنی کی طرف سے بھی معاہدے میں توسیع اور رقم میں اضافے کی کوشش ہو رہی ہے۔

محمد صلاح کے کھیل اور جرمن کوچ جرگن کلوپ کی رہنمائی میں لیور پول مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن ہے_