سعودی حکام نے مزید137 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا


سعودی حکام نے اس ملک میں محنت مزدوری کرنے والے مزدی 137 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد پہنچادیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے ائرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ پیرکوجدہ سےسعودی ائرلائن کی پروازایس وی 3708کے ذریعے 137پاکستانی ڈی پورٹیز نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔

ملک بدرکئے جانے والے پاکستانی شہری ویزوں کی میعادختم ہونے کے باوجودسعودی عرب کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طورپرمقیم تھے۔

ادھراستنبول 2پاکستانی ڈی پورٹیزطاہرمنیرسکنہ گجرات اورمسلم خان سکنہ پشاوراسلام آبادائرپورٹ پہنچے ان دونوں کے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ غیرقانونی طورپرترکی میں مقیم تھے جنہیں ترک حکومت نے ڈی پورٹ کردیا۔

ایف آئی اے امیگریشن عملے نے انہیں حراست میں لے کرمزیدقانونی کارروائی کے لئے پاسپورٹ سیل اسلام آبادمنتقل کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک میں روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بیرون ملک سفر کرتے ہیں جہاں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔