کرکٹ ورلڈ کپ: کیا پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے؟


کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور پاکستان ٹیم کے سپورٹرز کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے، کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے؟

30 مئی 2019 کو شروع ہونے والا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اپنے عروج پر ہے۔ پوری دنیا میں موجود شایقین روزانہ کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بات کی جائے تو اس وقت وہ 8 میں سے 4 میچ جیت کر 10 ٹیموں میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔
گزشتہ روز برطانیہ کے جیتنے کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ کیا پاکستان ان بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے؟
واضح رہے کہ کل برطانیہ نے بھارت کو 31 رنز سے باآسانی شکست دے کر سیمی فائنل تک اپنی رسائی کے امکانات روشن کر لئے ہیں اور وہ اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر براہ راست سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔
دوسری جانب جہاں تک پاکستان کا سوال ہے تو پاکستانی کرکٹ کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ناصرف 5 جولائی کو بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی بلکہ نیوزی لینڈ کو اپنے اگلے میچ میں لازمی طور پر انگلینڈ کو مات دینا ہوگی۔
اس موقع پر صورت حال اس لحاظ سے بھی دلچسپ ہوگئی ہے کہ اگرچہ بظاہر پاکستان کا بنگلہ دیش اور برطانیہ کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہے تاہم ان دونوں ٹیموں کے لئے دورے کی شکست اتنی ہی ضروری ہے جتنی اپنی فتح۔

سیمی فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے بھارت کو دو میچز میں سے ایک میچ جیتنا ہے، کسی ایک میچ میں بھی جیت بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی اور دونوں میچز میں شکست کی صورت میں اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ رن ریٹ کی جنگ کرنا ہوگی۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کو بھی ایک فتح درکار ہے لیکن اس کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہونا ہے جو دونوں ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، اگر انگلش ٹیم میچ جیت گئی تو سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے 5 جولائی کو بنگلادیش کو لازمی شکست دینا ہوگی اور انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

اگر انگلش ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوتی ہے اور پاکستان بنگلادیش کو ہرا دیتا ہے تو گرین شرٹس سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو انگلش ٹیم کی جیت کی صورت میں پاکستان اگر بنگلادیش کو ہرا دیتا ہے تو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

اگر بنگلادیش اپنے بقایا دونوں میچز جیت جاتی ہے جو کہ بھارت اور پاکستان کے خلاف ہیں تو بنگلادیش کے بھی سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہیں لیکن اس صورت میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ سے لازمی ہارنا ہوگا۔
دوسری جانب پوائٹ ٹیبل پر آسٹریلیا اب بھی پہلی اور بھارت دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ اب تک تمام میچوں میں شکست کی وجہ سے افغانستان 10 ٹیموں میں آخری پوزیشن پر موجود ہے۔
خیال رہے ورلڈ کپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو اتوار کے روز لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔