یمنی نشانہ بازوں کے ہاتھوں 24 سعودی اہلکار ہلاک
یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے آل سعود کے 24 کرایے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک اور سرکاری فوج کے جوانوں نے کرایے کے فوجیوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے گزشتہ روز "مجازه الغربیه" نامی علاقے میں سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا جس کے نتیجے میں 24 کرایے کے فوجی ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے جوابی حملے میں اتحادی افواج کے دو بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
یمن نے سعودی اتحادیوں کو دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے اگر حملے جاری رہے تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مزید حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے تین اہم علاقوں ( نجران، جازان اور ابہاء) کے حساس مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کئے تھے.