اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت؛ امریکا کا کروز میزائل کا تجربہ
دیگر ممالک کے میزائل تجربات پر ان پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکا نے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دیگر ممالک کے میزائل تجربات پر ان کی مذمت کرنے والے، ان کو آنکھیں دکھانے والے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکا نے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے روائتی کروز میزائل ہے جس کی رینج 500 کلومیٹر ہے۔
امریکہ کے نئے سیکرٹری دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ چین کے پاس 80 فیصد تک 500 سے لے کر پانچ ہزار کلومیٹر تک کی رینج والے میزائل موجود ہیں۔