ترکی نے مزید55 پاکستانی شہیریوں کوڈی پورٹ کردیا


ترکی نے مزید55 پاکستانی شہیریوں کوڈی پورٹ کردیا

ترک حکام نے غیرقانونی طورپر مقیم 55 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی سے 55 پاکستانی شہری اسلام آبادپہنچ گئے ہیں۔
ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح استنبول ترکی سےپچپن پاکستانی شہری زنیواسلام آبادائرپورٹ پہنچے جن میں سے 30ڈی شہریوں کا ٹریول ریکارڈدستیاب ہونے پرانہیں گھروں کوجانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ پچیس افراد کوٹریول ریکارڈنہ ہونے پرایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ہزاروں پاکستانی شہری دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں اپنے ملک میں روزگار ملے تو بیرون ملک کبھی نہیں جائیں گے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری