ترکی نے مزید 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا


ترکی نے مزید 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے مزید 50 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی نے مزید 50 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔

ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی استنبول سے پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ میں دوران امیگریشن ایف آئی اے حکام نے 24 افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی جبکہ 26 ڈی پورٹیز کو تحقیقات کے لئے ایف آئی اے نے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری