صحت کے شعبے میں انقلاب لائیں گے، ظفر مرزا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت کی زیر صدارت بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پروگرام کے ورکرز، منیجرز اور پارٹنرز کو ذمہ داری نبھانا ہوگی، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 100 فیصد یقینی بنانا ہوگی، وزیراعظم عمران خان کے قریب صحت اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا میرا مشن ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک میں تاحال کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کر رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد پاک چین فلائٹ آپریشن بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چین سے لاہور، اسلام آباد براہ راست پروازیں آ ر ہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت ووہان میں پاکستانیوں کا خیال رکھ رہی ہے، ووہان سےکسی مقامی و غیر ملکی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، ووہان میں تاحال 620 پاکستانی طلبا موجود ہیں، ووہان شہر سے پاکستانیوں کو نکالنے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔