کراچی؛ سعودی عرب جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو روک دیا گیا


کراچی؛ سعودی عرب جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو روک دیا گیا

پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لائنز نے عمرہ زائرین کو سعودی عرب لے جانے سے انکار کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے پابندی لگانے پر پرواز سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا، غیر ملکی ایئر لائنز نے نوٹس بھی جاری کر دیا، جس کی وجہ سے ایئر پورٹس پر عمرہ زائرین کا رش لگ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلے ہی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، مقامی ذرائع کے مطابق متعدد افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

سعودی امور خارجہ نے کہا ہے کہ عارضی طور پر عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

 بیان کے مطابق یہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن ای وائی 242 سے 50 عمرہ زائرین آف لوڈ کیے گئے، سعودی گلف فلائٹ 6 ایس 158 سے 10 عمرہ زائرین، پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 سے 133 عمرہ زائرین جب کہ پشاور سے پرواز ای کے 20 سے بھی تمام عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی 2 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تاہم دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری