کورونا وائرس کے دونوں مریض صحت یاب ہورہے ہیں، ڈاکٹر ظفرمرزا
اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے جب کہ مریضوں سے منسلک اب تک جتنے بھی لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے وہ بھی منفی آئے ہیں۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ کورونا سے متاثر افراد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کچھ مدت کے لئے مذہبی اجتماعات برگزار کرنے سے اجتناب کیا جائے، خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے کورونا وائرس کو لے کر شہریوں کو خوف ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔
مزید پڑھیں