کورونا وائرس، محکمہ اوقاف نے زائرین کیلئے مزارات بند کردیئے


کورونا وائرس، محکمہ اوقاف نے زائرین کیلئے مزارات بند کردیئے

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر محکمہ اوقات نے زائرین کے لیے مزارات بند کردیئے ہیں

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  ہفتے کو عبداللہ شاہ غازی کلفٹن کا مزارزائرین کے لیے بند رہا اور زائرین کی بڑی تعداد باہر سے فاتحہ کرکے رخصت ہوگئی۔

مزارات کے اطراف پھولوں اور چادروں کی دکانیں بھی بند رہیں گی،مزارات زائرین کے لیے کھولنےکے فیصلے سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

وزارت صحت نے عوام سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ملک کوکرونا سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری