یمنی فوج کی کارروائی میں درجنوں سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی


یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کی جوابی کارروائی میں درجنوں سعودی اہلکار مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، یمنی فوج نے صوبہ مارب میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی اہلکاروں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 80 اہلکارہلاک یا زخمی ہوگئے۔

یمنی ذرائع کا کہناہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے صوبہ مأرب کے صرواح اور کوفل نامی علاقوں میں سعودی اتحاد کے حملے کو پسپا کرکے درجنوں اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں سعودی اتحاد کے 80 آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے۔

 ہلاک ہونے والوں میں سعودی اتحاد کے بریگیڈ 310 کے کمانڈر حمید الدستوری اور بریگیڈ 72 کے کمانڈر خالد الجماعی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جمعرات کے روزبھی مأرب صوبے کے شمالی علاقوں کے فوجی اڈوں کو اپنے کنٹرول میں لینے میں کامیابی حاصل کی تھی۔