کراچی میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے اعداد وشمار جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں کرونا وائرس سے کونسا علاقہ کتنا متاثر ہوا ہے۔ ضلع شرقی میں178 اور وسطی میں141کیسز رپورٹ ہوئے۔
تسںیم خبررساں ادارے کے مطابق، اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ضلع کورنگی میں 38کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ علاقائی سطح پر گلشن اقبال سے زیادہ کیسز سامنے آئے، صدر109، نارتھ ناظم آباد64 اور جمشید ٹاؤن میں 42 افراد متاثر ہوئے۔
’’ملیر سے 41، نارتھ کراچی سے 30 اور اور نگی میں 28کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ وائرس کا شکار ہونے والوں میں مردوں کی شرح 70فیصد رہی۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ عورتوں کی شرح 30فیصد رہی ہے‘‘۔
اعداد وشمار کے مطابق 1060افراد میں 20سے29سال کے 219افراد کرونا سے متاثر ہوئے۔ 30 سے39سال کے 200 جبکہ 40سے49 سال کے 157افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین میں سب سے کم شرح ایک سے 9سال کے بچوں کی ہے۔
مزید پڑھیں