گلگت بلتستان؛ وادی ہنزہ میں آنلائن تدریسی عمل کا آغاز


گلگت بلتستان؛ وادی ہنزہ میں آنلائن تدریسی عمل کا آغاز

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث نظام تعلیم بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گلگت بلتستان کی  وادی ہنزہ میں موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن تدریسی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وادی ہنزہ میں شرح خواندہ گی سو فیصد ہے۔ ہنزہ پاکستان کا واحد علاقہ ہے جہاں کی شرح خواندگی 100 فیصد ہے۔

وادی ہنزہ میں بچوں کو گھروں میں رہتے ہوئے تعلیم دینے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور اس مقصد کےلیے ہنزہ کے تمام اسکولوں نے سوشل میڈیا کو تدریسی عمل کےلیے پلیٹ فارم بنا لیا ہے۔

اس ضمن میں اسکول کی ایک اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوم ورک دیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالب علموں کی کارکردگی چیک کرنے اور بچوں کی معاونت کے لیے اساتذہ بچوں کے گھروں پر جا رہے ہیں اور سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے بچوں کی مدد اور  رہنمائی کر رہے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں ہنزہ کے اساتذہ کی جانب سےسوشل میڈیا کے ذریعے تدریسی عمل کو شروع کرنا قابل تحسین عمل ہے بچوں کے والدین بھی اس احسن اقدام سے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5038 تک پہنچ گئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری