کورونا کے صحتیاب مریضوں کو سفر کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار


پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے وبا سے صحتیاب مریضوں کو سفر کیلئے خصوصی اجازت نامہ لینے کا پابند بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے صحتیاب مریض سفر کیلئے خصوصی اجازت نامہ لیں گے۔
 مراسلے کے مطابق ملک بھر کے صحتیاب مریضوں کوپنجاب میں داخلے کیلئے اجازت نامہ لینا ہو گا جب کہ صحتیاب مریضوں کودیگرصوبوں کے سفرکیلئے بھی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
پنجاب کے قرنطینہ سینٹرزسے فارغ ہوکر دیگرصوبے جانے والوں کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے، اسی طرح دیگرصوبوں میں قرنطینہ سے ڈسچارج مریض کو بھی اجازت کے بغیر نہیں آنے دیاجائےگا۔
صحتیاب مریض متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اجازت لے کرصوبوں کاسفرکرسکیں گے جس کے بعد دیگر صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے صحتیاب مریض پنجاب آسکیں گے۔