سندھ بھر میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی کا اعلان، عوام شدید مشکلات کا شکار
محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق خواتین، بچوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر بھی ہو گا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
واضح رہے کہ سندھ میں عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
کراچی پولیس چیف کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر تمام استثنیٰ اور رعایت ختم کر دی ہے، پولیس افسران و اہلکار موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک صوبہ سندھ سے 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 48 ہے۔
مزید پڑھیں