بھارتی فوج کے درجنوں اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص


بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے مزید 30 جوانوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بی ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے  کورونا سے متاثر ہونے والے 30 جوانوں میں سے 6 وہ ہیں جو حال ہی میں نئی دلی سے جودھ پور آئے تھے۔

 بی ایس ایف کے 24 جوانوں کا تریپورہ  میں کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر بی ایس ایف کے 223 جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والے بی ایس ایف جوانوں کو نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ہریانہ کے جاجھڑ اور اگرتلہ کے گووند بلبھ پنت ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا ہے۔