چین سے ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچ گئی


چین سے ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچ گئی

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سات رکنی ٹیم کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کےعلاج میں پاکستن کے ڈاکٹروں کی مدد کرے گی اور انہیں رہنمائی بھی فراہم کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق چین کے شہر شنگھائی سے پاکستان پہنچنے والی چین کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی اسکریننگ بھی ہوئی۔

چینل ذرائع کے مطابق چین کے طبی ماہرین کو قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد اسلام آباد میں مختص کیے جانے والے ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں مہارت رکھنے والے چینی ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم اس سے قبل 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچی تھی۔

طبی ساز و سامان کے ہمراہ پاکستان پہنچنے والی ٹیم کی قیادت میجر جنرل ہوانگ کونگڑن کر رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ دو جہازوں میں پاکستان پہنچنے والی چین کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا استقبال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کیا تھا۔

چینی ڈاکٹروں کی ٹیم دو ماہ تک پاکستان میں قیام کرے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری