کراچی؛ مسلح ملزمان نجی بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقےعوامی کالونی تھانے کی حدودکورنگی نمبر 6 میں واقع نجی بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقےعوامی کالونی تھانے کی حدودکورنگی نمبر 6 میں واقع نجی بینک میں منگل کو 5 ملزمان بینک میں داخل ہوئے،ایک ملزم نے ہیلمٹ اور 4 نے ماسک پہنا ہوا تھا، ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

ملزمان نے بینک کے عملے اور سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور 20 منٹ کے اندربینک سے ڈیڑھ کروڑر روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ اور بینک کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا،بعد ازاں ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف بھی موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بینک تنگ گلیوں میں موجود ہے ملزمان اس لئے آسانی سے فرار ہوگئے، عارف حنیف کے مطابق بینک کا ڈی وی آر ملزمان ساتھ لئے گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 ملزمان نے ڈکیتی کی، بینک کے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لیا گیا ہے ،بینک عملے سے بھی مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔