گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ
حکومت گلگت بلتستان نے تمام تعلیمی اداروں کو 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق پرائیوٹ اسکولوں پر بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں