سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی کےاہلخانہ نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کی بڑی تعداد ایوان کا اجلاس بلانے کے بعد کورونا کا شکار ہوئی ہے جس پر انہوں نے آن لائن اجلاس بلانے کی تجوزی دی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری