افغانستان؛ امریکی اتحادی افواج کا طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ
جنوبی افغانستان میں امریکی اتحادی افواج نے ایک بار پرطالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 36 افراد مارے گئے ہیں۔
صوبہ قندھار کے ضلع ''خاکریز'' میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف قندھار پولیس کمانڈر کا کہناہے کہ امریکی فضائی حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے تمام مارے جانے والے افراد کا تعلق طالبان سے ہے۔
واضح رہے کہ فضائی حملہ کل رات خاکریز شہر کے علاقے "درویشاں" میں کیا گیا۔
خیال رہے کہ فریقین نے ابھی تک فضائی حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دو دن قبل صوبہ قندھار کے ضلع ''تختہ پل'' نامی علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسز نے غیرملکی اتحادی افواج کی مدد سے طالبان پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 25 طالبان جنگجو مارے گئے تھے۔