نیب کی ٹیم سابق صدر آصف زرداری کے گھرپہنچ گئی


نیب کی ٹیم سابق صدر آصف زرداری کے گھرپہنچ گئی

نیب کی ٹیم وڈیو لنک انتظامات کیلئےسابق صدر آصف علی زرداری کے گھر پہنچ گئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدر زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیرقانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس کے معاملہ پرنیب ٹیم فردِ جرم کیلئے وڈیو لنک کا انتظام کرنے آصف زرداری کے گھر کراچی پہنچ گئی ۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنےکی استدعا کر رکھی ہے۔

ان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس خارج ہونے کی درخواست پر فیصلے تک فرد جرم مؤخر کی جائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری