گوادر پورٹ پاکستان کے ترقی اور فروغ کے لئے قیمتی اثاثہ ہے، جام کمال خان


گوادر پورٹ پاکستان کے ترقی اور فروغ کے لئے قیمتی اثاثہ ہے، جام کمال خان

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ بلوچستان اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کمال خان نے وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی و دیگر حکام کے ہمراہ گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کو گوادر پورٹ حکام کی جانب سے جاری تجارتی سرگرمیوں اور توسیعی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین چائنا اورسیزپورٹ ہینڈلنگ کمپنی باؤ ژونگ نے وزیراعلیٰ کو پورٹ اور فری زون کے لئے ڈیسیلینیشن اور پاور پلانٹ سمیت دیگر منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورٹ پر فری زون کے فیز ون کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ گوادر پورٹ سالانہ ایک ملین کنٹینرز ہینڈل کرنے کی استعداد رکھتی ہے_

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری