کسٹم نے ایرانی ڈیزل اور موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی


کسٹم نے ایرانی ڈیزل اور موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی

کسٹم کے عملے نے مختلف چیک پوسٹوں پر کارروائیوں کے دوران سات کروڑ روپے کا ایرانی ڈیزل ٗموبائل فونز اور چاندی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے یہ اشیا قبضے میں لے لیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یہ بات کلکٹرکسٹم اشرف علی نے جمعرات کی شام پریس کانفرنس میں بتائی۔ اس موقع پر کسٹمز کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ تین روز میں کولپور چیک پوسٹ پر سکھر جا نے والے 22 ویلر ٹرالر کو روک کر چیک کیا اور اس میں لوڈ 65 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے علاوہ ازیں گزشتہ شب کولپور چیک پوسٹ کے عملے نےایک ٹرالر پر پیاز کی آڑ میں اسمگل کیا جانیوالا انڈین گٹکا قبضے میں لے لیا ۔

لکپاس چیک پوسٹ پر کراچی جانے والی ایک گاڑی سے 219 غیر ملکی قیمتی موبائل فونز اورمسافر کوچ سے 12کلو چاندی قبضے میں لی گئی۔

سوراب چیک پوسٹ پر چھ سو کاٹن ٹائلز قبضے میں لئے گئے۔ اس سامان کی مالیت 7کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسمگلروں کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری