سال کے آخری مہینے بھارتی مظالم سے 31 افراد شہید، 375 زخمی


سال کے آخری مہینے بھارتی مظالم سے 31 افراد شہید، 375 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں سال کے آخری مہینے میں بھارت کے مظالم سے 31 افراد شہید اور 375 زخمی ہو گئے،چار خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کشمیر میڈیا سروس نے ماہِ دسمبر کی رپورٹ جاری کر دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سال کااختتام بھی ظلم و ستم کے ساتھ ہوا۔

کشمیر میڈیا سروس نے ماہِ دسمبر کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق بھارتی فوج نے مودی کی مسلم دشمن پالیسی کا عمل کرتے ہوئے31 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی قابض فورسز نے 375 افراد کو زخمی کر دیا اور 162 نہتے افراد کو گرفتار بھی کیا۔ ظالمانہ کارروائیوں سے 2 خواتین بیوہ اور تین بچے یتیم ہو گئے جبکہ چار خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری