جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں یوم تقدس منایا جارہا ہے


جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں یوم تقدس منایا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کے خلاف آج یومِ تقدّس منایا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، یومِ تقدس بھارتی فورسز کی جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کرنے کے خلاف منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پُر امن احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے ان کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں یاسین ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام کے استحصال کا نوٹس لینا چاہیے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری