مقبوضہ کشمیر میں سبز کپڑے کی فروخت پر پابندی


مقبوضہ کشمیر میں سبز کپڑے کی فروخت پر پابندی

بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو گہرے سبزرنگ کے کپڑے کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے گہرے سبز رنگ کا کپڑا مسلمانوں اور پاکستانی پرچم کی پہچان بن گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں گہرے سبز رنگ کے کپڑے کو فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر ای میل کانفرنس کے موقع پر آزاد کشمیر کے صدرسردارمسعود خان نے کہا کہ 7 لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہی ہے لین پھر بھی بھارتی اتنے خوفزدہ ہیں کہ گہرے سبز رنگ کے کپڑے سے بھی ڈرتے ہیں۔

پابندیوں کے باوجود آج بھی جب کشمیر میں کوئی مسلمان شہید ہوتاہے تو پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے اور شہید کے جسدے خاکی کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری