سعودی ­عرب میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی پر بات ہو رہی ہے: زلفی بخاری


سعودی ­عرب میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی پر بات ہو رہی ہے: زلفی بخاری

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ دیگر ملکوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ دفترِ خارجہ کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی سے دیگر ملکوں میں قید پاکستانیوں کے ورثا نے ملاقات کی، زلفی بخاری نے قیدیوں کے ورثا کو رہائی کے لیے کوششوں کی یقین دہانی کرا دی۔

معمولی جرائم کی وجہ سے قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ قیدیوں کا معاملہ دفترِ خارجہ سے مل کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی اوّلین ترجیح ہے۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ معمولی جرائم کی وجہ سے قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر اور سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی پر بات ہو رہی ہے، بحرین کا 12 پاکستانی قیدیوں کو آزاد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی شہری کئی سال سے قید ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری